ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا اُجیرے میں منعقدہ فسٹ میں شاندار پرفارمینس؛ انجمن نے جیتا  چمپئین شپ کا خطاب

بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا اُجیرے میں منعقدہ فسٹ میں شاندار پرفارمینس؛ انجمن نے جیتا  چمپئین شپ کا خطاب

Sun, 19 Feb 2017 21:28:31    S.O. News Service

بھٹکل:19/فروری    (ایس او نیوز)  دھرمستھل کے اجیرے کی ایس ڈی ایم ، پی جی سنٹر میں منعقدہ ’’ ایس ڈی ایم  جھینکار ‘‘ نامی تعلیمی اور ثقافتی فسٹ میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے طلبا نے اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا پھر ایک بار کمال کا  مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمپئین شپ کا خطاب جیت کر کالج اور شہر کا نام روشن کردیاہے۔ان مقابلوں میں ریاست بھر کی 35 کالجوں کے طلبا نے حصہ لیا تھا۔ جس میں انجمن کے طلبا کا پرفارمینس نہایت شاندار رہا ۔

ایس ڈی ایم، پی جی سنٹر اجیرے کے مختلف شعبہ جات کے اشتراک سے منعقدہ فسٹ میں ینگ سائنٹسٹ ، نیوز اینکرنگ ، کریٹیو رائٹنگ، ریڈیو جاکی ، کائٹ میکنگ اینڈ فلائینگ، شارٹ فلم میکنگ جیسے مختلف  Events کولے کر طلبا کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا۔ بھٹکل کالج کی طرف سے کل 13طلبا ، کالج نائب پرنسپال سہیل احمد کی نگرانی میں شریک ہوئے تھے۔

 بی کام سیکنڈ کے متعلم عبدالمہیمن سعدا نے نیوز اینکرنگ میں کمال کی صلاحیت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک رائونڈ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اول انعام حاصل کیاتو بی ایس سی فائنل کے نظیف منیگار نے کریٹیو رائٹنگ (تخلیقی تحریر ) میں اول انعام پایا ۔ اسی طرح شارٹ فلم میکنگ میں محمد نوح محتشم اور ان کی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا ، عفان کولا کائٹ میکنگ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ کالج کی ٹیم نے مجموعی طورپر بہترین پرفارمنس پیش کیا، جس کی بنیاد پر انجمن کالج بھٹکل فسٹ کو چمپئین شپ کا خطاب حاصل ہوا۔

کامیاب تمام طلبا کو انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری،  کالج سکریٹری جاوید حُسین رمار سمیت دیگر عہدیداران ، پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ بھٹکل انجمن کالج  ٹیم میں عبدالمہیمن سعدا اور محمد نوح محتشم  ساحل آن لائن سے  جڑے  ہیں۔ فسٹ میں ان دونوں طلبا کی شاندار پرفارمینس پر ادارہ ساحل آن لائن نے بھی ان دونوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور دیگر طلبا کے پرفارمینس پر اُن طلبا کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: